حیدرآباد۔ 27اگسٹ(اعتماد نیوز) سابق کانگریسی رکن اسمبلی سنگا ریڈی جگا
ریڈی آج بی جے پی میں شامل ہوگئے اور انکی شمولیت کے فوری بعد ہی انکو
ریاستی بی جے پی نے میدک سے لوک سبھا حلقہ کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنا
امیدوار بنایا۔ گزشتہ دو دن سے بی جے پی اپنے مناسب امیدوار کی تلاش میں
تھی۔ جگا ریڈی کے نام کو پچھلے دن کانگریس کی امیدواروں کی فہرست میں
غور
کیا جا رہا تھا۔ سابق صدر پردیش کانگریس ڈی سرینواس نے جگا ریڈی کو میدک
لوک سبھا حلقہ میں ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار بنانے کی سفارش بھی کی۔ تاہم
کانگریس نے سابق ریاستی وزیر سنیتا لکشمیا ریڈی کو اپنا امیدوار بنایا۔ اس
موقع پر جگا ریڈی نے کہا کہ وہ سابق میں بی جے پی کے طلبا تنظیم اے بی وی
پی میں بھی کارکن کی حیثیت سے تھے۔ اور بہ بی جے پی میں بھی شامل تھے۔